پاکستانتازہ ترین

حکومت کی پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کی پیشکش

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو حکومت کی جانب سے ایک بار پھر قومی اسمبلی میں واپسی کی پیش کش کردی

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری سیاست میں گالم گلوچ کاکلچر آگیا ہے،ہمیں جیلوں میں بھی ڈالا گیا تو ہم نے شورنہیں کیا اور نہ تمیز کا دامن ہاتھ سے چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس 4 حکومتیں ہیں، حکومتیں چلاؤ اور عوام کی خدمت کریں، قومی اسمبلی میں واپس آ ئیں، وہاں آکر بات کریں اور اختلافات کریں، اب کیا سیاست سکھانا بھی ہمارا کام ہے، اسمبلی نہیں ٹوٹے گی کام کرے گی۔ٹ

خواجہ سعد رفیق نے کہا عمران خان کو لانے کا تجربہ ناکام ہوگیا جس کا خمیازہ آج پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اسمبلیاں توڑنے کیلئے نہیں فیصلے کرنے کیلئے بنتی ہیں، دھرنے دینے اور نعرے لگانے سے کام نہیں ہوگا، عمران خان سازش کرنے کے بجائے عوام کی خدمت کریں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button