پاکستانتازہ ترین

چوہدری نثارسیاست میں متحرک، انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا آغاز وہاں سے کر رہا ہوں جہاں میری سیاست کا نشان ہے اور اپنی کارکردگی پر اتنا اطمینان نہیں جتنا اپنے لوگوں کی خدمت کر کے ہوا۔5 سال سیاسی طور پر گوشہ نشین تھا لیکن میں اب اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں اور سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہو گا۔
انہوں نے بتایا میں حلقہ 10 سے خود الیکشن لڑوں گا اور حلقہ 12 سے امیدوار کھڑا کروں گا۔ اسلام آباد والے پانی دینے کے لیے تیار نہیں تھے لیکن مشکل سے مورگاہ میں پانی پہنچایا۔ 35 سال کی سیاست میں کبھی بے ایمانی نہیں کی لیکن آج کل لوگوں پر الزامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہے میں ان کے خلاف بات نہیں کروں گا اور میں نے جس پارٹی کے لیے کام کیا ان کے خلاف بھی بات نہیں کروں گا۔
ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاست اب دشمنی میں بدل چکی ہے اور میرے ذہن میں جو خاکہ ہے کامیاب ہو کر اسمبلی میں پیش کروں گا۔ جو میرے حلقے سے کامیاب ہوا اس نے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا اور میرے حلقے سے کامیاب ہونے والے نے جعلی ڈگری سے ملک کی بدنامی کی۔ خاموش اس لیے ہوں کہ اب گالی کی سیاست ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button