
مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا اور فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا.
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا.
پارٹی رہنماؤں نے کہا پرویزالہی کو 18 دن کا وقت دیکر جوڑ توڑ کا موقع دیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے مرکزی رہنماوں کو ایم پی ایز سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کی ہے .