تازہ ترینموسم

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے ، بالائی علاقوں اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرگیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہروں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔
بالائی علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ لہہ میں منفی 14 ، سکردو میں منفی 11 ، قلات میں منفی 9 ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا ۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں ، صوبائی درالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی بھی کم نہ ہوسکی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button