پاکستانتازہ ترین

عوامی رابطہ مہم، تحریک انصاف کا ملک میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے ملک کے مختلف حصوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف سے کی جانب سے منعقد کی جانے والی ریلیوں کی قیادت مقامی ذمہ داران منعقدہ ریلیوں کی قیادت کریں گے۔
25 دسمبر کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں تحریک انصاف ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔26 دسمبر بروز سوموار بہاولپور،27 دسمبر بروز منگل شیخوپورہ اور 28 دسمبر بروز بدھ کو جہلم میں ریلیاں منعقد کی جائیں گے۔29 دسمبر بروز جمعرات ساہیوال،30 دسمبر بروز جمعہ ڈی جی خان اور 31 دسمبر بروز ہفتہ گجرانوالہ میں تحریک انصاف ریلیاں منعقد کرے گی۔ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں یکم جنوری بروز اتوار ریلیوں کا دوبارہ انعقاد ہوگا۔2 جنوری کو سیالکوٹ، 3جنوری اٹک، 4 جنوری جہلم، 5 جنوری کو ساہیوال، 6 جنوری کو ڈی جی خان، 7 جنوری کو شیخوپورہ میں ریلیاں منعقد ہوں گی۔
ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر 8 جنوری کو ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔9 جنوری کو سیالکوٹ، 10 جنوری گجرات، 11 جنوری جہلم اور 12 جنوری کو گوجرانوالہ میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔13 جنوری کو ساہیوال، 14 جنوری کو بہاولپور، 15 جنوری کو ملتان،لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں اور 16 جنوری کو سرگودھا میں تحریک انصاف ریلی کا انعقاد کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button