
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کو مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی کا عبوری چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ پینل کے دیگر ارکان میں عبدالرزاق اور راؤ افتخار انجم بھی شامل ہیں، ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔