پاکستانتازہ ترین

گورنر پنجاب کا حکم معطل ،پنجاب اسمبلی بحال

لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کا حکم معطل کر دیا چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پربحال کردیا جس کے بعد پنجاب کی کابینہ بھی بحال ہو گئی ۔
بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کے بعد گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا ڈی نوٹیفائی کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں وزارت اعلیٰ پر بحال کیا ہے ۔

چودھری پرویز الٰہی کے وکیل علی ظفر کی جانب سے ان کی انڈرٹیکنگ پڑھ کر سنائی گئی۔
چودھری پرویز الٰہی نے اپنی انڈرٹیکنگ میں وزارت اعلیٰ پر بحال کئے جانے کی صورت میں اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا اگر لاہور ہائیکورٹ مجھے وزارت اعلیٰ پر بحال کرتی ہے تو میں اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دوں گا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ایک معاملہ دیکھنے کی ضرورت ہے، یہ اعتماد کا ووٹ لے لیں ہم اپنا نوٹیفکیشن واپس لینے کو تیار ہیں، یہ اگلے پیر کو اعتماد کا ووٹ لے لیں یا یہ سات دن تک اعتماد کا ووٹ لے لیں، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آپ خود بھی اعتماد کا ووٹ لے لیں۔ .
عدالت تمام فریقین کو 11 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button