پاکستانتازہ ترین

ایس ایس جی قوم کا فخر ہے.آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے ایس ایس جی قوم کا فخر ہے انہوں نے ایلیٹ ضرار کمپنی سمیت ایس ایس جی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا، انہیں فیلڈ کمانڈرز نے تازہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کی توجہ سیکیورٹی صورتحال پر ہے۔

آرمی چیف نے کہا پاک فوج دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑے گی اور محنت سے حاصل کیا گیا امن مضبوط بنائے گی۔
انہوں نے کہا قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے امن ممکن ہوا، سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے پائیدار امن یقین بنایا جائے گا۔
آرمی چیف نے کہا جوانوں نے بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس آپریشن اور ایوی ایشن میں بہادری سے کام کیا۔
جنرل عاصم منیر نے جوانوں کے بےمثال جذبے اور قربانیوں کو سراہا وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button