پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں خودکش بم دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، تین زخمی

وفاقی دالحکومت میں سیکٹر آئی ٹین فو ر میں خوکش بم دھماکے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا . تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے .زخمی اہلکاروں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کا نام عدیل حسین بتایا گیا ہے . پولیس کے مطابق دھماکے میں مشتبہ گاڑی کا ڈرائیور بھی موت کے منہ میں چلا گیا.

ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق گاڑی میں ایک مرد اور ایک عورت سوار تھی۔شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی کہ اس دوران پولیس جوانوں نے چیکنگ کے لیے مشکوک گاڑی کو روکا۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ گاڑی رُکتے ہی خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا اور چیکنگ شروع کر دی گئی .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button