پاکستانتازہ ترین

کامل علی آغا کی مسلم لیگ ق کی پارٹی رکنیت ختم

کامل علی آغا کی مسلم لیگ ق کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی .

ق لیگ کے جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ کے خط کے مطابق کامل علی آغا سے 28 جولائی 2022ء کو ایک اجلاس کے انعقاد پر وضاحت مانگی تھی .
خط میں کہا گیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کے بارے میں قرارداد منظور کر کے کامل علی آغا نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کامل علی آغا نے سینیٹ سمیت پارٹی رکنیت کی وجہ سے جو عہدے حاصل کیے انہیں کالعدم قرار دیا جاتا ہے، فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔
طارق چیمہ نے بتایا وضاحت طلب کرنے کے بعد 4 اگست کو کامل علی آغا کو ایک اور نوٹس جاری کیا گیا تھا، لیکن دوسرے نوٹس پر بھی انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button