پاکستانتازہ ترین

پرویز الہٰی نے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی ٰکی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے موقع پر مستقبل میں ایگری کلچر لینڈ محفوظ بنانے کی پالیسی پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں اربن، رورل بیلنس کےلیے پائیدار اقدامات کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ,اجلاس میں کہا گیا کہ شپر میں میں گرین لینڈ ایریا کا تناسب 7 سے 20 فیصد تک بڑھایاجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے ماسٹر پلان میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن لیول تک کی پلاننگ کی منظوری دی ، پلان میں آبادی کے تناسب کے مطابق ٹرانسپورٹ، کمرشل اور انڈسٹریل ایریا کی پلاننگ کی جائے گی۔

ماسٹر پلان 2050 میں ٹورازم، ماحولیات اور اربن سہولیات کے فروغ کی بھی منظوری دی گئی ہے اس کے علاوہ روڈ اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button