
سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔
عدالت نے شہبازگل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی فرد جرم کی کارروائی 6 جنوری تک موخر کرددی.
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
جج نے ریمارکس دئیے شہباز گل 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے دیں تاکہ وہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔