
راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے اراکین کو علیحدہ علیحدہ بلائیں گے، سپیکر کو یہ اطمینان کرنا ہے کہ استعفیٰ اصل ہے، تمام ممبرز کیلئے ضروری ہے کہ وہ استعفوں پر تاریخ لکھیں ، اگر تاریخ درج نا ہو ئی تو استعفیٰ جمع کرانے کی تاریخ کو استعفے کی تاریخ قرار دیا جائیگا۔