
مسلم لیگ (ن) کے رہنماحمزہ شہباز نے کہا ہے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پھر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو آئینی بحران میں دھکیل دیا۔ دھونس، دھمکی اور سینہ زوری کا آئینی اور قانونی حدود کے اندر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا
چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے سے راہ فرار اختیار کر گئے ہیں۔ اب یہ گورنر کی صوابدید ہےوہ کب وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا گورنر ہاو¿س کے گھیراو¿ کا اعلان قابل مذمت ہے.