
معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اجلاس نہ بلانے پر وزیر اعلیٰ کے خلاف کارروائی نہیں بنتی۔وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جاسکتا اور اس طرح تو یہ سندھ میں بھی کہہ سکتے ہیں کہ کل وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لے لیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا اور اگر اسپیکر اسمبلی اجلاس نہیں بلاتا تو دیکھنا ہو گا کہ قصور کس کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسپیکر اجلاس نہیں بلاتا تو پھر اسپیکر کو پکڑیں اور ان کے خلاف عدالت جائیں اور اسمبلی اجلاس نہ بلانے پر وزیر اعلیٰ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں بنتی۔صدر کے پاس بھی گورنر کو ہٹانے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور صدر وزیر اعظم کے مشورے کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتے،