پاکستانتازہ ترین

والد کے انتقال پر ایمان زینب مزاری کا بیان بھی آگیا

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے شوہر انتقال کر گئے ہیں ، جس پران کی بیٹی کی جانب سے انتہائی جذباتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ میرے والد ڈاکٹر تابش حاضر کینسر کے مرض سے دلیرانہ جنگ کے بعد ہمیں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے ہیں، والد کے بغیر زندگی کا خیال ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے لیکن انہوں نے مجھے مضبوط ہونا سکھایا ہے ۔
ایمان مزاری نے مزید کہا کہ والد بہت لوگوں کی زندگیوں میں خوشی اور محبت کا باعث بنے، ساتھ ہی کہا کہ آپ (والد)کا دل میرے دل میں دھڑکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button