پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دیدیا

مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو دیدیا۔

مسلم لیگ (ق) کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کے دوران (ق) لیگ کے تمام 10 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ دل و جان سے ہیں اور ساتھ دیتے رہیں گے۔

(ق) لیگ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلیٰ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کو ووٹ دیں گے اور پرویز الٰہی کی قیادت میں (ق) لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یک جان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button