مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جلد از جلد پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پنجاب کی سیاست میں اچانک تبدیلی آسکتی ہے مسلم لیگ نواز کی قیادت کی جانب سے چند گھنٹوں کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو اگلے 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز ان دنوں بیرون ملک ہیں.