پاکستانتازہ ترین

مارکیٹس ، ریسٹورنٹس رات 8 بجے ، شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے توانائی بچت پروگرام کے تحت مارکیٹس ، ریسٹورنٹس رات 8 بجے جبکہ شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مشیر وزیر اعظم قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلوں سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شادی ہال کے اوقات رات10بجے تک کر دیئے جائیں گے ۔ توشہ خانے میں بد نیتی کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں۔ پوری دنیا میں مارکیٹس رات کو نہیں کھلتیں ۔ای بائیکس بھی متعارف کر ارہے ہیں۔ کابینہ کے فیصلے سے 8 سے 9 ہزار میگا واٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button