تازہ ترینکھیل

لیجنڈ فٹ بالر کا ہر عمل وائرل،ٹرافی کا تھامنا ریکارڈ بنا گیا

لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی اپنی مقبولیت کی بلندیوں پر جا پہنچے . ان کی ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے کے بعد ٹرانے تھامے ہوئے تصویر نے انسٹا گرام پر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔35 سالہ کھلاڑی نے گولڈن بال ایوارڈ جیتنے کے لیے ٹورنامنٹ میں سات گول کیے اور تین اسسٹ کیے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

قطر میں ورلڈکپ جیتنے کے بعد میسی کی انسٹاگرام پوسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن چکی ہے، جس نے سال 2019ء میں پوسٹ کی گئی انڈے کی تصویر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

میسی نے فیفا ورلڈکپ تھامے تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ’’میں نے اسے کئی بار خواب میں دیکھا، ان تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور ان تمام لوگوں کو بھی جو ہم پر یقین رکھتے ہیں، ارجنٹائن کے لوگ جب متحد ہوتے ہیں تو ہم اسے حاصل کرنے کے قابل ہوتے ہیں‘‘۔

میسی کی انسٹاگرام پوسٹ پر صرف ایک دن میں 56.7 ملین سے زیادہ لائکس آئے اور 1.6 ملین تبصرے کیے گئے۔ یہ انسٹاگرام پر اب تک کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن چکی ہے۔

شیئرٹویٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button