پاکستانتازہ ترین

عمران خان کو پارٹی چئیرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی چئیرمین کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار محمد آفاق کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔

درخواست گزار کے مطابق عمران خان کو الیکشن کمیشن نے نا اہل کیا ۔عمران خان نا اہل ہوگیا تو تمام مراعات بھی واپس لینے چاہیے تھے ۔اس وقت صادق اور امین کی تعریف پر پورا نہیں اترتا ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ وہ صادق اور امین ہے تو میں درخواست واپس لے لیتا ہوں۔اگر وہ نااہل ہے تو اس کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے ۔الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button