پاکستانتازہ ترین

عمران خان کومشورے کی ضرورت نہیں۔چودھری شجاعت

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان عقلمندی آدمی ہیں انہیں مشورے کی ضرورت نہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے عام انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے جبکہ گزشتہ روز شہباز شریف اور آصف زرداری سے ملاقات اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ میرے وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے رابطے ہیں لیکن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے نہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کچھ لوگ اسمبلیاں توڑنے اور کچھ بچانے پر لگے ہوئے ہیں۔ اگلے 3 سے 4 روز تک سیاسی ملاقاتیں اور رابطے جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عقلمند آدمی ہیں اور انہیں مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button