پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف اور آصف زرداری چودھری شجاعت سے رابطے بڑھانے پر متفق

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

لاہور ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں آصف زرداری اور شہباز شریف کا چوہدری شجاعت حسین سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی متفق نظر آئے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت حسین کو دیا جائے ۔شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چوہدری شجاعت کے گرین سگنل تک پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے پر اتفاق ہوا ۔ وزیر اعظم اور سابق صدر کا صورتحال پر گہری نظر رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ۔ اس صورتحال کے پیش نظر آصف زرداری نے پنجاب میں اپنا پڑاؤ طویل کر لیا ۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا ۔ جس پر چوہدری شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button