تازہ ترینشوبز

جسم کی نمائش نہیں کرسکتی ، بھارتی فلم میں کام سے انکار کر دیا. فاطمہ آفندی

اداکارہ فاطمہ آفندی نے نے کہا ہے انہیں بالی وڈ سے ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے فلم کرنے سے منع کر دیا تھا۔ فاطمہ آفندی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سابق نیوز اینکر اور مقبول اداکارہ فوزیہ مشتاق کی بیٹی ہیں، اس کے علاوہ فاطمہ اداکار کنور ارسلان کی اہلیہ بھی ہیں۔

فاطمہ آفندی نے بتایامیں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی تھی کہ ان سے بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر نے رابطہ کیا ہے، لیکن پھر بھی یہ بات نکل کر میڈیا تک پہنچ گئی۔’بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انیس بزمی کی ایک فلم تھی جس کے لیے مجھ سے رابطہ کیا گیا، کچھ سال قبل مجھے ایک فون کال آئی جس میں کہا گیا کہ اس طرح بھارت میں میرا انٹرویو ہے اور ایک فلم ہے تو کیا آپ وہ کرنا پسند کریں گی؟’

فاطمہ آفندی نے کہا کہ ‘میں نے انکار کردیا جس پر انہوں نے وجہ پوچھی تو میں نے جواب دیا کہ میرے کچھ دائرہ کار ہیں، ان کے باہر جاکر میں کام نہیں کرسکتی، مجھے فیملی کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں لیکن میں نے اپنے لیے کچھ باؤنڈریز سیٹ کی ہوئی ہیں اور وہ ڈراموں کے لیے بھی ہیں’۔

انہوں نے کہا نے کہا ‘فلموں میں کام کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، وہاں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے، کچھ ایسے سین عکسبند کرانے ہوتے ہیں جو میں نہیں کر سکتی، الحمداللہ میں اپنے کام سے خوش ہوں’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button