پاکستانتازہ ترین

عمران نے بے عزت کیا ، آپ خاموش کیوں رہے؟جنرل(ر) باجوہ کا پرویز الہی سے شکوہ

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں،محسنوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے،جب خان صاحب جنرل باجوہ کے خلاف بات کررہے تھے، تو مجھے بہت برا لگا ،جنرل باجوہ کے ان پر بہت احسانات ہے عمران خان احسان فراموشی نہ کریں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نےکہا جنرل باجوہ نے مجھے فون کر کے کہا عمران نے آپ کے ساتھ بیٹھ کر مجھے بے عزت کیا آپ کیوں خاموش رہے ؟ جنرل باجوہ کے خلاف اب اگر بات کی گئی تو سب سے پہلے میں بولوں گا،میری ساری پارٹی بولے گی۔ جنرل فیض نے بہت زیادتیاں کیں وہ ہمارے خلاف تھے،میں نے جنرل باجوہ کوفیض کے بارے میں بتایا توفیض نے کہا کہ عمران خان کا حکم ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا عمران خان تو مونس کو ساتھ نہیں بٹھاتے تھے،اس کے باوجودہم نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا،جب عمران خان نے کہا کہ اسمبلی توڑ دو تو ہم نے فوراً حامی بھر لی،
انہوں نے کہا ہم عمران خان اورپی ٹی آئی کے مخالف نہیں ساتھی ہیں لیکن اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button