پاکستانتازہ ترین

برقعہ پہن کر محبوبہ کو ملنے گیا نوجوان مالیوں کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں برقعہ پہن کر محبوبہ کو ملنے گیا نوجوان مالیوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ برقعہ پوش نوجوان پارک میں اپنی محبوبہ کا انتظار کر رہا تھا، جسے فیملی کے ساتھ وہاں آنا تھا۔
لڑکی اوراس کی فیملی کے آنے سے پہلے پارک کے مالیوں کو اس نوجوان کی چال ڈھال دیکھ کر شک پڑ گیا اور جب انہوں نے نوجوان سے بات کی تو ان کا شک یقین میں بدل گیااورانہوں نے اس کا برقعہ اتروا کر اسے زدوکوب کیا اور پھر پولیس کو بلا کر اسے گرفتار کروا دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ رواں ماں کے آغاز میں گوجرانوالہ میں پیش آیا تھا جہاں لڑکی کے محلے داروں نے برقعہ پہن کر اسے ملنے آئے نوجوان کو پکڑ کر پیٹ ڈالا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button