تازہ ترینشوبز

میں نےسمجھداری نہیں دکھائی، بہو بیٹے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا غلطی تھی ۔ صبا فیصل

سینئر اداکار صبا فیصل نے تسلیم کیا ہے انسٹاگرام پر بیٹے اور بہوکی ویڈیوز شیئر کرنا ان کی غلطی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ‘اسی لیے کہا جاتا ہے غصہ حرام ہے، کہتے ہیں غصہ آئے تو سکون سے بیٹھیں، پانی پیئں، نازک مرحلہ تھا میرے لیے جس میں، میں نے وہ ویڈیو لگادی، مجھے نہیں لگانی چاہیے تھی’۔

‘ویڈیوز اسی لیے ڈیلیٹ کیں کیونکہ مجھ سے خود نہیں دیکھی جارہی تھیں’صبا فیصل نے کہا ‘اگر میں نے بیٹے کا نام لیا تو اس میں بہت درد اور تکلیف تھی، بڑوں کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے، شاید میں نے کچھ وقت کے لیے سمجھداری نہیں دکھائی ،دونوں ویڈیوز اسی لیے ڈیلیٹ کیں کیونکہ مجھ سے نہیں دیکھی جارہی تھیں’۔

صبا فیصل نے تسلیم کیا کہ یہ میرا غلط قدم تھا، آئندہ کبھی میرے نجی معاملات مداح سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے۔
اداکارہ نے ایک سوال پر کہا کہ ‘بہو میں اپنی پسند کی لائی ہوں، الحمداللہ وہ اب بھی میرے بیٹے کے ساتھ ہے لیکن ہر کسی کو آپ اپنی منشا کے مطابق نہیں ڈھال سکتے، شاید مجھے ویڈیوز شیئر کرنے پر پچھتاوا ہے ‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button