پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی جو واپس کردی. پرویز الہی

وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی جو واپس کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور حسین الہٰی کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی ٰکو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی جو واپس کردی۔عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے،ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ ملک میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے کے لیے اقتدار چھوڑ رہے ہیں۔ آج عوام کو واضع لائحہ عمل دے دوں گا۔ ق لیگ اتحادی ہے اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button