
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز پرآؤٹ ہو گئی . انگلینڈ کی ٹیم بھی 7 رنز پر ایک وکٹ گنوا بیٹھی .
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن یہ جوڑی اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ چھٹے اوور میں 18 رنز پر گر گئی جب عبداللّٰہ شفیق کو جیک لیچ نے 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔کچھ ہی دیر بعد 13ویں اوور میں پاکستان ٹیم کو 46 رنز پر دوسرا نقصان ہوا جب فاسٹ بولر مارک ووڈ نے شان مسعود کو 30 رنز پر کیچ آؤٹ کروایا۔کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے 71 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے سکور 117 تک پہنچایا تو اس وقت فاسٹ بولر اولی رابنسن نے اظہر علی کو 45 رنز پر کیچ آؤٹ کروایا۔