تازہ ترینجرم کہانی

سیالکوٹ: صحافی پر قاتلانہ حملہ، زخم گہرا ہونے کے باعث ٹانگ کاٹ دی گئی

سیالکوٹ کے علاقے کوتوالی میں صحافی پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ چار نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان سے متعلق شواہد اکٹھےکر لیے ہیں، واقعہ گذشتہ رات پیش آیا،کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ڈی پی او فیصل کامران کا کہنا ہے کہ زخم گہرا ہونے کے باعث صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی ہے۔

زخمی صحافی نصیر گھمن نے بتایاانہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی تھی جس کے بعد ان پر حملہ ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران کیخلاف انکوائری جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button