پاکستانتازہ ترین

ًّعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر لینے پر بشری بیگم ملازم انعام کو ڈانٹ رہی ہیں ۔
لیک ہونیوالی آڈیو کے مطابق بشری بی بی نے پوچھا کہ یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں۔ آپ نے اسفر کو کہا تھا کہ ان کی تصویریں کھینچ کر بھیجو؟
انعام خان نے بتایا کہ نہیں میں نے تو نہیں کہا تھا۔
بشریٰ بی بی نے پوچھا تو کیوں کھینچی تھیں تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے۔ گھر سے باہر سے جو آئے ان کی تصویر کھینچنی چاہیے؟انعام خان نے جواب دیا مجھے نہیں معلوم۔ جس پر بشری بی بی کہتی ہیں کہ انعام نے کہا ہے اور اس نے بھیج دی ہیں۔
اس حوالے سے سابق نگران بنی گالا انعام خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میری آڈیو ہے۔ انعام خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اس وجہ سے برہم تھیں کیونکہ انہیں لگ رہا تھا کہ ان کے گھر کے اندر سامان کی تصاویر کھینچ کر کسی اور کو بھیجی جا رہی ہیں، اس چیز کی وجہ سے انہیں لگا کہ ان کے گھر کی سیکیورٹی داؤ پر لگ رہی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے ٹیلی فون پر برہمی کا اظہار کیا۔
انعام نے بتایا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی تصویریں ملازم انور نے کھینچی تھیں، یہ سارا معاملہ 2021 کا ہے، انور کو اسی وقت ہی نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button