تازہ ترینشوبز

میرا دل پکارے آجا،عائشہ عرف مانو نے مادھوری کو ہرا دیا

بھارتی اداکارہ مادھوری پاکستانی لڑکی عائشہ عرف مانو سے مات کھاگئیں۔بھارتی اداکار فیضان انصاری نے مانو سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا۔
مانو نے میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ری مکس ورژن پر منفرد ڈانس کر کے راتوں رات شہرت کی وہ منزل پالی جو بڑی بڑی اداکارائیں بھی نہیں  پا سکتیں۔
مانونے شہرت ہی نہیں پائی بلکہ ریکارڈ دولت بھی فورا ہی کمالی ۔مانو کے انداز کی پاکستان اور بھارت میں نقالی کی گئی ۔
رقص کی ماہر لیجنڈ اداکارہ مادھوری بھی میرا دل یہ پکارےآجا کے گانے پر پرفارمنس دینے کے لئے میدان میں اترآئیں
اور اعضا کی شاعری کی انتہا کردی لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ مانو کے مقابلے پر ایک بھی سٹیپ نہ اٹھا پائیں انہوں نے اس گانے پر رقص کرکے اپنے مداحوں کو مایوس کیا۔
مانو کے معصومانہ رقص نے بھارتی اداکار فیضا ن انصاری کے دل پر گہرا اثر کیا۔ فیضا ن نے مانو سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا اور پندرہ لاکھ روپے حق مہر دینے کا وعدہ بھی کیا۔فیضان نے یہ بھی کہا کہ میری مانو سے بات چیت ہوتی رہتی ہے پھر اس نے واضح کیا کہ میں خیالوں میں عائشہ عرف مانو سے گفتگو کرتا ہوں۔فیضان انصاری نے جلد پاکستان آنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے ۔
عائشہ عرف مانو نے شہرت کی سیڑھی پر چڑھنے پر اپنا کام بند نہیں کیا اب مانو نے نیا کام شروع کر دیا ہے اس نے فیشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا جس کےلئے اس نے برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہے جس اس کے رقص کی طرح مقبول نہیں ہو سکا۔
مانو کا کہنا ہےکہ وہ فیشن کی دنیا میں بھی تہلکہ مچا دیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button