بین الاقوامیتازہ ترین

فرانس میں 8 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ،5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

فرانس میں 8 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو پانے کے لیے 170 فائرمین اور آگ بجھانے کی 65 گاڑیوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ ریسکیو آپریشن میں 5 گھنٹے لگ گئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے امددی کاموں کے دوران 15 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ فائر بریگیڈ کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

خوفناک آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی جن میں تین سے دس سال کے 5 بچے بھی شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button