تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

ڈکشنری کی نئی کھوج ، مرد اور عورت کی انوکھی تعریف کردی

مرد اور عورت کی تعریف کرنا تو کوئی ڈکشنری سے سیکھے۔ڈکشنری تو ہمیشہ ہی تجسس کی تلاش میں رہتی ہے ۔ اب مرد اور عورت کے متعلق بھی ڈکشنری نے نئی کھوج لگائی اور کیمبرج ڈکشنری میں مرد اور عورت کی نئی تعریف شامل کی گئی ہے ۔

کیمبرج ایڈوانس لرنرز ڈکشنری نے مرد کی تعریف کرتے ہوئے “مرد” کو ایسا بالغ قرار دیا گیا ہے جو نر کی طرح رہتا اور شناخت کرواتا ہو۔

اس ڈکشنری نے عورت کی تعریف کرتے ہوئے “عورت” کو ایسی بالغ قرار دیا ہے جو مادہ کی طرح رہتی اور مادہ کے طور پر اپنی شناخت کرواتی ہو۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ چاہے پیدائش کے وقت ان کی یہ شناخت نہ ہو۔اور انہیں کوئی اور جنس قرار دیا گیا ہو۔

کیمبرج ڈکشنری میں درج پرانی تعریفوں پر نظر ڈالیں تو ایسا کہا گیا تھا “مرد” اور “عورت” کی “بالغ نر اورمادہ” کی حیثیت سے تعریف شامل ہے۔
پچھلی تعریفوں میں یہ فرض کیا گیا تھا کہ جنس اور صنفی شناخت ہمیشہ ایک دوسرے سے جڑی رہتی ہے۔

کیمبرج میں شامل کی گئی نئی تعریفوں کا مقصد ٹرانس جینڈرز کو اپنی مرضی کی صنف اختیار کرنے کی آزادی دینا ہے۔

یہ بھی بتا دیں کہ مرد اور عورت کی نئی تعریفیں شدید تنقید کی زد میں ہیں ۔ لوگوں کے مطابق اس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگا۔ اور سائنسی اعتبار جنس کی شناخت پر سوال اٹھے گا اور یہ چیز ٹھیک نہیں ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button