پاکستانتازہ ترین

چمن بارڈر پرپاک افغان فورسز کی جھڑپیں ،حالات کشیدہ

چمن بارڈر پر پاک افغان فورسز کی درمیان ایک بار پھر جھڑپوں کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔

چمن میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی اورافغان بارڈرفورسز کےدرمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری میں شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

افغان فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں چمن میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔
کشیدگی کے باعث بارڈر پر آمد و رفت معطل ہے اور کسٹم ہاؤس اور کراچی کوچ ٹرمینل خالی کرالیا گیا ہے۔ شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اوربارڈر روڈ خالی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔حکام کے مطابق شیخ لعل محمد سیکٹرمیں باڑکی مرمت پر افغان فورسز کی مداخلت پر تصادم شروع ہوا ۔ چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کر کے 6 پاکستانی شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button