تازہ ترینکاروبار

پاکستان میں مہنگائی

پاکستان کو 26.6 فیصد شرح مہنگائی کے ساتھ جنوبی ایشیا میں دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دیدیا گیا.
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں شرح نمو میں کمی اور پاکستان میں آنے والے سیلاب کے باعث 2023 میں گروتھ ساڑھے چھ فیصد سے کم ہوکر 6.3 فیصد رہنے کی توقع ہے ۔
سیلاب کے باعث پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پاکستان کی معاشی شرح نمو میں سست روی کا امکان ہے۔ پاکستان میں سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کو شدید نقصان پہنچا۔ کپاس اور چاول سمیت دیگر بڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ گندم سمیت زرعی شعبے کو مزید خطرات بھی لاحق ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے 2022 میں جنوبی ایشاء میں علاقائی مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے ساتھ ساڑھے چار فیصد سے چار اعشاریہ چار فیصد متوقع ہے جبکہ جنوبی ایشاء میں دوسرے ریجنز کے مقابلے میں زیادہ گروتھ متوقع ہے۔ اسی طرح جنوبی ایشیاء مہنگائی سے بھی دوسرے ممالک کی نسبت کم متاثر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button