
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے میں حوالدار محمد امیر سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ 9 شہری زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے سے حوالدار محمد امیر شہید ہو گئے، حوالدار محمد امیر شہید کی عمر 30 سال اور تعلق میانوالی سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک عام شہری نے بھی جام شہادت قبول کیا، دھماکے میں 9 بے گناہ شہری زخمی بھی ہوئے ہیں ۔