پاکستانتازہ ترین

عمران خان 17دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔ شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے سیاست میں دروازے نہیں بند کیے جا سکتے اور سیاسی عدم استحکام ملک کی معاشی موت ہے۔ عمران خان نے کہا ہے وہ 17 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔ اگر مذاکرات میں کامیابی ہونی ہے تو یہی ہفتہ ہے اور آگے بڑھا جائے جبکہ ہم مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں۔ عمران خان کے پاس اسمبلی توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں اور ملکی حالات خراب ہو رہے ہیں۔ چمن بارڈر پر صورتحال بہت خراب ہے۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خان صاحب سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات ہوئی۔ عمران خان 17 دسمبر کو رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور مجھے پوری امید ہے عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور سپریم کورٹ سے پوری امید ہے غیر آئینی حکومت پر ٹوکرا رکھا جائے گا۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے نیب کیسز ختم کرانے والوں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ معیشت قومی ضمانت ہوتی ہے اور کوئی ملک معاشی استحکام کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ یہ عمران خان کو نااہل کر کے نگراں حکومت کی مدت بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ان کی بات کبھی نہیں مانیں گے اور عمران خان سادہ اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔ ملک تکنیکی طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button