بین الاقوامیتازہ ترین

سیلاب کی تباہی کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر نظرثانی کرے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہت سے ترقی پذیر ممالک کے لیے برآمدات کے مسائل ہیں۔ سیلاب کی تباہی کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر نظرثانی کرے۔ بہت سے ممالک قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ جی 77 ملکوں کی معیشت کی بحالی میں مل کر مدد کرنا ہوگی۔

نیویارک میں جی 77 کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےکہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی بھی ترقی پذیر ملکوں کےلیے چیلنج ہے۔ لاس اینڈ ڈیمج فنڈ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کیلئے اہم ہے۔
انہوں نے کہا ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی معاشی مسائل میں سے ایک ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button