پاکستانتازہ ترین

ملکی ٹیکسزکا دائرہ کاربڑھانے کی ضرورت ہے. اسحاق ڈار

وزیرخزانہ سحاق ڈارایف بی آرکے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اداروں کی نجکا ری کا بھی کہہ دیا ۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ، گزشتہ چارسالوں میں اکنامک مینجمنٹ مکمل طورپرناکام رہی ،ملکی ٹیکسزکا دائرہ کاربڑھانے کی ضرورت ہے ۔۔ہمیں اس وقت جو ادارے نجکاری کے قابل ہیں ان کی نجکاری کرناہے۔ انہوں نے چارٹر آف اکانومی کا بھی مطالبہ کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا پاکستانی معیشت کوسیاست سے الگ کرنا ہوگا گزشتہ چارسالوں میں قرضہ30 سے54 کھرب تک پہنچا ہے ۔اسمگلرزاورہنڈی مافیا نے ملکی معیشیت کویرغمال بنایا ہوا ہے ان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں ، حکومت کوکرنسی مارکیٹ میں مداخلت کرنا پڑتی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کورونا وبا کے دوران بہت سےملکوں نے ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا ہمارے پاس بھی اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا
انہوں نے کہا چمن بارڈرپرڈالرز کی سمگلنگ ہو رہی ہے ، اسمگلنگ کے خلاف حکومت آپریشن کر رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button