تازہ ترینشوبز

شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ’پر انتہا پسند ہندو سیخ پا

نامور اداکار شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ’ پربھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا۔
انتہا پسند ہندوؤں نے ٹوئٹر پر فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ شروع کردیا ہے اور ساتھ ہی دھمکیاں بھی دی ہیں۔
فلم کے گیت کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اس گانے کو اب تک 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد بار یوٹیوب پر دیکھا گیا ہے۔
لیکن انتہا پسند ہندوؤں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس کے
منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔
ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گانے میں شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑے پہننے پر
بھی اعتراض کردیا ہے۔بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں
کے رنگ کی مخالفت کی انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر میں تبدیلی نہ کی گئی تو مدھیہ پردیش میں پابندی لگا دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button