پاکستانتازہ ترین

سٹیٹ بنک نے ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردی

سٹیٹ بینک آف پاکستان نےنومبر میں ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دیں۔جس کے مطابق نومبر 2022 میں تارکین وطن کی ترسیلات زر کی مد میں 2.1 ارب ڈالر آئے جبکہ اکتوبر کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 4.8 فیصد کمی ہوئی ۔ نومبر میں گزشتہ برس نومبر کے مقابلے میں 14.3 فیصد کمی آئی جبکہ جولائی تا نومبر 2022 کے دوران مجموعی طورپر 12 ارب ڈالرز آئے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.6 فیصد کم ہیں ۔

نومبر 2022 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 498 ملین ڈالر آئے جبکہ متحدہ عرب امارات سے 377.8 ملن ڈالر آئے ۔اسی طرح برطانیہ سے 299.1 ملین ڈالر آئے ۔ اسی مدت میں امریکہ سے 229.4 ملین ڈالر آئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button