پاکستانتازہ ترین

اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے. پرویزخٹک

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما پرویز خٹک نےکہا ہے پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے، ابھی تک تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔
لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ق لیگ اہم اتحادی ہے، ق لیگ والے اپنی کمٹمنٹ پر کھڑے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا ہفتےکے روز عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے، حکومت سے کیا مذاکرات ہو رہے ہیں میرے علم میں نہیں، مذاکرات سے متعلق صرف صدر مملکت بہتر بتاسکتے ہیں، حکومت سےمذاکرات مشروط ہیں، ان میں الیکشن کی تاریخ پربھی گفتگو ہونی چاہیے۔ پی ڈی ایم ماہرین نے ملک کو جس گرداب میں پھنسا دیا اس سے نکلنے کا راستہ صرف الیکشن ہیں، چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں، انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ سیاست کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button