پاکستانتازہ ترین

20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔عمران خان

عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بھکر، میانوالی، پاکپتن، ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔

جس میں ارکان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ پنجاب اسمبلی اسی ماہ تحلیل ہونے جارہی ہے اور 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے اور انھیں اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، مسلم لیگ ق اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہے، ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں،اس حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھاکہ تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button