تازہ ترینصحت

پنجاب حکومت کا 2 ہزار ڈاکٹرز اور نرسز بھرتی کرنےکا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں مزید 2 ہزار ڈاکٹرز اور نرسز بھرتی کرنےکا فیصلہ کرلیا . یہ فیصلہ لاہور میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔2 ہزار ڈاکٹرز اور نرسز کی بھرتی کے لیے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سپرد کردی گئی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا 2018سے اب تک ریکارڈ 90 ہزار سے زائد ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کی بھرتیاں کی ہیں۔703 ڈاکٹرز دسمبر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جوائن کرلیں گے، 100 مرد اور 800 خواتین نرسز بھی بھرتی کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button