پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی کب تحلیل ہوگی ، تاریخ سامنے آگئی

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان 17 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کریں گے ۔
اس سلسلے میں میں 17 تاریخ کو لاہور کے لبرٹی چوک سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں عمران خان بیک وقت احتجاجی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ دوسری جانب اراکین اسمبلی نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق بھی کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے 17 دسمبر کو لاہور میں احتجاجی جلسے کااعلان کردیا ہے ۔ لاہور میں احتجاجی جلسہ لبرٹی مارکیٹ جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں جلسہ ہوگا جس سے عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔عمران خان نے وسطی پنجاب سمیت لاہور تنظیم کو جلسے کی تیاریوں کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید :

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button