پاکستانتازہ ترین

نیب ترامیم سے فائدہ صرف ترمیم کرنے والوں کو ہی ہوا.چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہےکہ نیب قانون کے غلط استعمال سے کتنے لوگوں کے کاروبارتباہ ہوچکے جب کہ نیب ترامیم سے فائدہ صرف ترمیم کرنے والوں کو ہی ہوا ہے۔ نیب ترامیم اس اسمبلی نےکیں جو مکمل ہی نہیں، اس نکتے پرکوئی قانون نہیں ملاکہ نامکمل اسمبلی قانون سازی کرسکتی ہے یا نہیں، سیاسی حکمت عملی کے باعث آدھی سے زیادہ اسمبلی نے بائیکاٹ کررکھا ہے۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پرسماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو اپناکام نہ کرے تو لوگ عدالتوں کے پاس ہی آتے ہیں۔

جسٹس اعجاز نے ریمارکس دیےکہ نیب ترامیم سے فائدہ صرف ترمیم کرنے والوں کو ہی ہوا ہے، چند افرادکی دی گئی لائن پرپوری سیاسی پارٹی چل رہی ہوتی ہے، لائن فالو کرنے سے فائدہ صرف چند افراد کی ذات کو پہنچتا ہے، نیب ترمیم کی ہدایت کرنے والوں کو اصل میں فائدہ پہنچا، کیا ایسی صورتحال میں عدلیہ ہاتھ پیرباندھ کر تماشا دیکھے؟ نیب ترامیم کو بغیر بحث جلد بازی میں منظور کیا گیا، ترامیم کی نیت ہی ٹھیک نہ ہوتو آگےکچھ اورجاننےکی ضرورت ہی نہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود کرپشن ختم نہیں ہوسکی، مسئلہ صرف کرپشن کا نہیں سسٹم میں موجودخامیوں کا بھی ہے، سسٹم میں موجود خامیاں کبھی دورکرنے کی کوشش نہیں کی گئی جب کہ پارلیمان کاکام ہے سسٹم میں بہتری کیلئے قانون بنائے اور عمل بھی کرائے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ صوبے میں 5 ماہ بعد آئی جی اور 3 ماہ میں ایس ایچ او بدل جاتا ہے، ایگزیکٹو فیصلے کرتے وقت قانون پرعمل نہیں کیا جاتا۔ ماضی میں ریکوڈک اور اسٹیل مل کےفیصلے عدالت نے اچھی نیت سےکیے، حکومت سسٹم کی کمزوری کے باعث منصوبوں میں کرپشن پکڑ نہیں سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button