تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

نایاب اور 165 سالہ پرانی جینزایک لاکھ 14 ہزار ڈالر میں نیلام

دنیا میں نایاب چیزوں کے قدر دانوں کی کمی نہیں۔خریدار نایاب اشیا کی تلاش میں رہتے ہیں۔
امریکہ میں 1857 میں ایک بحری جہا ز کا ملبہ ملا تھا جس میں جینز بھی موجودتھی ۔بحری جہاز سان فرانسسکو سے نیویارک جارہا تھا جس میں کئی مسافر سوار تھے ۔ ا یس ایس سینٹرل امریکا‘ نامی یہ بحری جہاز 12 ستمبر 1857 میں ایک خوفناک سمندری طوفان کا شکار ہوکر سمندر میں ڈوب گیا اور ایک صدی کے بعد 2195 میٹر گہرائی سے اس کا ملبہ دریافت ہوا، جس میں سونے کے لاتعداد سکے بھی ملے تھے۔اس کے تمام زیورات اور سونے 1998 سے ہی نیلام ہوگئے تھے۔
ملبے سے ملنے والی جینز کو دنیا کی سب سے قدیم جینز قرار دیا گیا ۔ نایاب اور 165 سالہ پرانی جینز کوایک لاکھ 14 ہزار ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکا میں نیلام ہونے والی اس جینز کو امریکن کلیکشن نامی نیلام گھر کے ایک کان کن کےلئے بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button