پاکستانتازہ ترین

صدر نے بیرونی سرماریہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونی سرماریہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظوری کے بعد آئین کے آرٹیکل 70 ایک اور 75 کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ اور سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی مںظوری دی۔

بل کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کاروائیوں سے تحفظ دینا ہے جبکہ ریکوڈک معاہدے پر صدراتی ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کرنا ہے۔
بل کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کا تحفظ اور سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی و فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی پریشانی سے تحفظ حاصل ہوگا۔ حکومت کا ماننا ہے کہ قانون سازی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول مہیایا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button