پاکستانتازہ ترین

حیدرآباد موٹروے کا منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوجائے گا. شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سکھر حیدرآباد موٹروے کا منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، سکھر حیدرآباد موٹروے کے سنگ بنیاد کی ذمہ داری مخلوط حکومت کے حصے میں ذمہ داری آئی، منصوبے سے سکھر کراچی حیدرآباد کے عوام کو بے پناہ فائدہ ہوگا، موٹروے بہترین معیار کا ہوگا جس طرح ملک کے دیگر موٹرویز ہیں، سکھر حیدرآباد موٹروے 306 کلومیٹر 307 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا، منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر مکمل کرے گا۔
منصوبے کیلئے وزیراعظم نے وزیراعلی سندہ مراد علی شاہ کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے باقی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو پروموٹ کرنے کو ترجیح دی جائے، خورشید شاہ علیل ہیں ان کی صحت کےلیے دعا کریں وہ سندھ کی شان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں موٹروے کی بنیاد نواز شریف نے رکھی اور اس کے معمار نوازشریف ہی ہیں، ہمیں اس کو مزید آگے بڑھانا ہے، سو فیصد متفق ہوں بلوچستان سے سڑکوں کو ملانے پر تیزی سے کام کرنا چاہیے کیونکہ بلوچستان ہمارا بہت اہم صوبہ ہے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے۔ افسر شاہی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان صوبوں کو بھی آگے لے کر بڑھنا ہے، میں نے کہا کارٹلز نہیں چاہتے کہ اس صوبے میں ترقی ہو، گندم کی قیمتیں لیں، سب سے کم بولی دینے والے سے بھی ہم نے بات کی،بطور وزیر اعظم میرے نزدیک پاکستان کی ترقی پسماندہ علاقوں کی ترقی سے جڑی ہے، اچھی عادت ہے یا بری میں مجبور ہوں معیار کا معائنہ کرنے اچانک پہنچ جاتا ہوں، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ دادو، کمبر شہداد کوٹ میں پانی کھڑا ہے، وہاں بے پناہ کام کیا گیا ہے، لیکن ابھی بے پناہ کام باقی ہے، ابھی بھی لاکھوں لوگ بے سروسامان ہیں،اگلے ہفتے سیلابی علاقوں میں جائیں گے، سیلاب زدگان کے لیے بہت کچھ کریں گے، سیلاب متاثرین کے لیے جو بس میں ہوا کریں گے، اکیلا نہیں چھوڑیں گے، گھروں کی تعمیر کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button